7 September 2010

فرائی آنڈا

ایک آنڈا لیں۔
اسے تاک کر چُلّے پہ دے ماریں۔
اس تخریب کاری کے نتیجے میں جو لجلجا مواد برآمد ہو اسے فرائیں۔
جو کچھ فرے اسے کھائیں۔
پھر میرے بلاگ پر پہنچیں اور تبصریں :-P

21 comments:

  1. اپنی جیت کا جشن منانا شروع کر دیا ہے کیا ؟

    ReplyDelete
  2. تبصرے کیلئے آپ بڑی کڑی شرائط نافذ کر رہے ہیں - برائے مہربانی اس پرکچھ نظرثانی کریں میرا مطلب یہ ہے کہ کچھ اسٹیپ کم کردیں - تبصرہ کا فائدہ لکھنے والے کو ہوتا ہے کہ بلاگ میں جو پہلو چھوٹ جاتے ہیں انکی نشان دہی تبصرہ نگار کرتے ہیں - مثلا" آپ کے اس بلاگ میں آپ نے اُن تبصرہ نگار کو تبصرہ سے محروم کردیا جو آنڈہ نہیں کھاتے ہیں یا جن کا مذھب آنڈہ کھانے سے منع کر تا ہے - جسطرح آپ تبصرہ نگار کیلئے شرط رکھ رہے ہیں اسی طرح تبصرہ نگار کو بھی یہ حق دیں کہ وہ بھی تبصرہ کیلئے کوئی شرط رکھے - میری شرط یہ ہے کہ - پہلے آپ تھوڑا مسکرائیں پھر آنکھیں بند کریں اورپھر اپنے پورے جسمانی نظام کے ایک ایک فنکشن پر غور کریں اور خالق کائنات کے حضور پہنچ جائیں - کہو بچو یہ کیسی شرط ہے آپ اپنے کو آنڈہ کی شرط لگا کر سمجھ رہے تھے کہ بہت بڑا تیر مارا ہے - اب بولو - عثمان بہت شکریہ

    ReplyDelete
  3. کاشف نصیرSeptember 07, 2010

    اور جو میری انڈا کھاتا ہی نہ ہو ؟
    میں اسکول کی کاپیوں پر انڈوں کی بات نہیں کررہا، وہ مفت کے انڈے ہم نے جی بھر کے کھائے ہیں. ویسے بیٹھے بیٹھائے عین دین سے ایک دن پہلے یہ انڈے کا خیال کہاں سے آگیا؟

    اور ہاں کینیڈا میں کتنی عیدیں ہورہیں ہیں اس دفعہ. اور آپ کس کے ساتھ عید منارہے ہیں وہی جن کے ساتھ روزہ شروع کیا تھا یا کچھ ٹیسٹ بدلنے کا ارادہ ہے.

    ReplyDelete
  4. کاشف نصیرSeptember 07, 2010

    تصیح کرلیں
    اور جو میری انڈا کھاتا ہی نہ ہو ؟

    اور جو میری طرح انڈا کھاتا ہی نہ ہو ؟

    ReplyDelete
  5. جاہل اور سنکی : کونسی جیت اور کیسا جشن؟؟ :-o

    md صاحب: :-D انڈا بنانے میں اگر کوئی کوتاہی ہے تو وہ آپ پوری کیجئے نا۔ میرا بھی بھلا ہوگا اور انڈے کا بھی۔ :lol: آپ کی بتائی گئی شرط لاجواب ہے! :m:

    کاشف : آپ انڈا کیوں نہیں کھاتے؟ ارے بھی غصہ کس پر ہے؟ انڈے پر یا مرغی پر۔ :lol:
    کینیڈا میں عید جناب ایک سے زائد ہی ہوں گی۔ ہم مسلمان ہی کیا اگر آپس میں اختلافات نہ رکھیں۔ :x:
    میں تو حسابی کیلنڈر پر چل رہا ہوں۔ جنہوں نے چاند نکالنا ہے ان کا اجلاس ابھی ہونا باقی ہے۔ دیکھئے کہ ان کا چاند برآمد ہوتا ہے کہ نہیں۔ :k:

    ReplyDelete
  6. آپکی فے کو گاف کر کے ہی جیت کی مبارکباد دینے کی کوشش کی تھی جی ۔

    ReplyDelete
  7. یہ دیسی ھے یا ولائیتی؟

    معذرت میں تو انڈا کچا پیتا ہوں ۔

    فرائی پسند نہیں ہے۔
    اب کیا کریں؟ :lol: :lol: :lol:

    ReplyDelete
  8. اگر آپ اس پوسٹ کا عنوان فرائی انڈا کے بجائے انڈا فرائی تو اس میں دیسی ٹیچ آجاتا ہے. مجھے انڈے سے ہیک آتی ہے اس لئے میں بچپن سے ہی نہیں کھاتا.

    ہمارے گھر کے سامنے ایک پارک ہیں جہاں رات میں کافی رش ہوتا ہے، سردیوں کی راتوں میں ایک چاچا میاں اوبلے ہوئے انڈے کو ایک خاص طریقے سے فرائی کرتے ہیں اور ان انڈوں کو پانی کے کولر میں رکھ کر پورے پارک میں اپنا کاروبار کرتے پھرتے ہیں، انکی یہ آواز اکثر ہمارے گھر تک آتی ہے
    انڈا فراااااااااااااااااااااااااائی، انڈا فرااااااااااااااااااااااائی

    ReplyDelete
  9. یعنی ایک انڈا ضائع کردوں :roll: چولہے پر مارنے سے انڈا کب سے فرائی ہونے لگا ؟؟ چولہے پہ گرم آئل میں کبھی انڈا اسی طرح مار کے تجربہ کریں پھر لگ پتہ جائے گا کہ انڈے کی بے عزتی کا نتیجہ کیا ہوتا ہے :P

    ReplyDelete
  10. )
    اینٹی طالبان تبصرہ، کیا طالبانی اسٹاءیل کی ترکیب ہے. یہ تبصرہ کرنے کا طریقہ کچھ مشکل نہیں . کیا جنت سے آپکے بلاگ تک آنے کا کوئ آسان راستہ ہے.
    طالبان حمائیتی، ہم نے تو آج تک نہیں دیکھا اور نہ سنا کہ طالبان اس طریقے سے انڈہ پکاتے ہوں. آپکے پاس اسکا کوء ثبوت اور عینی گواہ ہو تو بتائیں.
    ایک طالب علم، لیکن ہماری ہوم اکنامکس کی کتاب میں تو جو ترکیب لکھی ہے وہ اس ترکیب سے بالکل الگ ہے. کیا امتحان میں یہ ترکیب لکھنے پہ پورے نمبر ملیں گے. مجھے یہ یاد کرنے کے لئے خاصی آسان لگ رہی ہے.
    ایک پاکستانی لبرل، یہ ترکیب کسی تخریب کار کے ذہن کی پیدا وار لگ رہی ہے اور معاشرے میں بڑھتی ہوئے گھٹن کی عکاسی کرتی ہے.
    رجعت پسند، یہ یقینا مغربی معاشرے کو ہم پہ نافذ کرنے والی ترکیب ہے. آپ جیسے روشن خیالوں کو مبارک ہو. ہم اپنے دستر خوان کی حفاظت کرنا جانتے ہیں. ایسی تراکیب سے ہمارے جذبہ ئ ھریت کو ختم کی جانے کی سازشیں ہمیشہ کی گئ ہیں اور ہم نے انہیں ہمیشہ نیست و نابود کیا ہے. اپنی مٹی پہ ہی چلنے کا سلیقہ سیکھو، سنگ مر مر پہ چلوگے تو پھسل جائوگے. آپکو شاید معلوم نہ ہو کہ تاتاریوں نے ایسی تراکیب مسلامنوں پہ بے ھد استعمال کیں. ایک تاتاری نے ایک مسلمان کے سر کو چلے سے تشبیہہ ے کر اپنا انڈا اس پہ دے مارا. یہ انڈا دراصل چنگیز خان کے سر کی ہڈی سے بنا تھا. اسکے سر سے لجلجا مواد بر آمد ہوا اسکا تو آپکو اندازہ ہوگا کہ اس نے کیا کیا تھا. خدا کرے کہ آپ نے یہ سب لا علمی میں لکھا ہو.
    طبقہ ء اشرافیہ، ٹمی، یہ آنڈہ کیا انڈے سے ملتی جلتی کوئ چیز ہے. یہ دیکھو اسکی ترکیب آئ ہے. یہ اس میں کچھ فرائ کرنے کا تذکرہ ہے. گرمی سے تو میری اسکن بالکل پگھلنے لگتی ہے. پلیز ٹمی دیکحو اسے ضرور ٹرائ کرنا. جب تک میں اس بلاگر سے آنڈے کے ہجے معلوم کرتی ہوں. شمسہ پتہ ہے پچحلی دفعہ ہبی نے ٹمبکٹو سے مشروم لا کر دئے. میں نے اسکا ماسک بنا لیا. ایمیزنگ، یو نو ہر ایک مجح سے پوچھ رہا تھا کہ کیا بوٹوکس کے انجکشن لگوائے ہیں. اسکن کتنی شاندار ہو رہی ہے.
    کراچی سے ایک آواز، انڈے کو آنڈہ کہنا نہایت بد تہذیبی ہے. ہمارے یو پی میں اسے انتہاء بد تمیزی سمجھا جاتا تھا.
    پنجابی آواز، تمیز جناب، گندھارا آرٹ کے ایک نمونے کو کہتے ہیں. اور آپکو پتہ ہونا چاہئیے کہ پچھلے پانچ ہزار سال سے ہم اسکے وارث ہیں.
    پٹھان، او ترکیب تو بہت اچھا لگتا ہے. ایکدم پٹھان ترکیب ہے. جس میں مارنے کا تذکرہ نہ ہو وہ کبھی پٹھان ترکیب نئیں ہو سکتا. ام تو کباب کو بھی چپل سے مار مار کر چپلی کباب بنا دیتی ہے. پوچھنا یہ تھا برادر خورد کہ یہ آنڈہ، انڈے ہی کو کہتے ہیں یا کوئ اور شے ہے. اور اگر تو یہ انڈہ ہی ہے تو یہ مرغی کا لینا ضروری ہے یا مرغے کا بھی لے سکتی ہے. قسم سے ام پکا اہل حدیث ہے. لیکن کبھی کسی کی عورت کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتی. چاہے وہ مرغے کا ہو.
    ایک گھریلو خاتون، ہائے اللہ مجھے آپکی یہ ترکیب دیکھ کر اتنی خوشی ہو رہی کیا بتائووں. لکھا بھی نہیں جا رہا ہے. اچھے بھیا، یہ آپ اپنی تصویر کیوں لگاتے. امید ہے اگلی ترکیب کے ساتھ آپ اپنی تصویر ضرور دیں گے. اور یہ بتائیے گا کہ یہ آنڈہ، مرغی کا ہی انڈہ ہے ناں. کہیں کسی الو وغیرہ کا تو نہیں. انڈہ چلے پہ مارنے کے بعد وہاں سے کھرچ کر فرائ کرنا ہوگا. یا مارنا کوئ اور انڈہ ہے اور فرائ کوئ اور انڈہ کرنا ہے.
    بس یا کچھ اور تبصرے.

    ReplyDelete
  11. بابا نہ بابا نہ انڈہ تو اپنی جان سے جائے گا ہی چولہا گندہ کرنے پر اماں سے ڈنڈے کون کھائے گا۔لگتا ہے کنیڈا میں ابھی سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بہت نیچے چلا گیا ہے ۔ہم پاکستانیوں کو زیادہ سردی بھی برداشت نہیں ہوتی ۔اپنا خیال رکھیں ابھی آپ جیسے بلاگر کا خلاء پورا کرنے والا اردو بلاگرستان میں کوئی نہیں۔

    ReplyDelete
  12. انڈہ فرائی؟ ارے بابا۔۔۔۔ بھیجا فرائی!! ۔۔۔ بھیجا فرائی!!!۔۔۔

    ReplyDelete
  13. یاسر : کچے انڈے تو سانپ پیتا ہے۔ کہیں آپ پہلے ناگ تو نہیں تھے؟ :z:

    کاشف : گرما گرم آنڈے تو اپنے لاہور میں بھی بہت بکتے تھے۔ کیا یاد دلا دیا یار! :a: اور انڈا کیوں نہیں کھاتے؟ جان شان بناؤ یار۔ :-D

    استانی محترم (عنیقہ ناز) : :o: :o: یہ تبصرہ تو نہلے پہ دہلا ہے۔ لیکن آپ ایک اہم تبصرہ تو بھول ہی گئیں۔ بوجھو تو جانیں۔۔
    جی ہاں۔۔۔ سیاستدان والا۔ :z:
    سیاستدان : ہم انڈے کے ساتھ اس سلوک اور ذیادتی پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کی سربراہ ہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو چوبیس گھنٹوں میں انڈا توڑنے والے کا پتا چلائے گی۔ انڈا توڑنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا۔ :o:

    حجاب : لگتا ہے آپ نے ابھی کھانا پکانے کی ایکشن ترکیبیں ٹرائی نہیں کی۔ ایک دفعہ کرکے تو دیکھیے۔ بات نہ بنی تو انڈا واپس۔ :z:

    نغمہ سحر : بلاگ پر خوش آمدید!! آپ ترکیب ٹرائی تو کیجئے۔ ذمہ داری بے شک مجھ پر ڈال دیجئے گا۔ترکیب فیل ہونے پر انڈا مجھے دے دیجئے گا۔ اور ڈنڈا آپ کھا لیجئے گا۔ :-D

    جاوید گوندل : جناب آپ کوکیا ہوا؟ کیا آپ نے بھیجے کا نام انڈا رکھا ہے؟ :z: پھر تو آپ یہ ترکیب ضرور ٹرائی کیجئے گا۔ بھیجا چولھے پر مارنے والی۔ :o:

    ReplyDelete
  14. اوئی خوچہ امارے کو سانپ وانپ نئیں بولو۔
    ام شیش ناگ اے۔ایسا لپٹے گا کہ کراچی کی سڑک پر مواد فرائی کرے گا۔اوئی خوچہ آپ کبھی صدیوں میں اک بار مسکراتا ھے اور کچھ لکھتااے تو دیکھتا نئیں بلاگستان میں پھول شول کلتا اے۔لوگ شوگ مسکرا کر پڑھ لیتی اے۔اگر روزانہ ایک بار مسکرائے تو بلاگستان میں طالبان شالبان جہاد کو چوڑدے۔مسکرانے سے ایک اور فیدہ ہوتی اے کہ بندہ اچا اچا لگتا ہے۔دنیا میں ہر دوسری بندی برا نئیں اے اوئے۔

    ReplyDelete
  15. عثمان آپ نے کیا خوب بلاگ بنایا ہے ہر کوئی خوشی خوشی تبصرہ کررہا ہے - مگر صحیح لفظ کیا ہے ؟کوئی انڈا لکھ رہاہے ، کوئی آنڈا تو کوئی آنڈہ اورکوئی انڈہ - ویسے میری یادیں آنڈے سے وابستہ ہیں - جب میں لاہور میں تھا دسمبر اور جنوری کی کڑاکے دار سردی میں رات کے ایک دو بجے کے قریب آواز آتی تھی گرما گرم آنڈے لے لو آنڈے اور جب میں انڈہ والے سے انڈہ لیتا تو وہ ساتھ میں کالی مرچ کا سفوف اور نمک بھی دیتا - اب آپ اندازہ لگائیں یخ بستہ سردی ، کالی مرچ کا سفوف ، نمک اور پھر گرماگرم انڈہ اور پھر سب سے بڑھ کر خالق کائنات کی عطا کردہ لزتوں بھری زبان --- پھر دیکھ مزہ - یہی حال دسمبراورجنوری ٹرین کے سفر میں ہوتا ہے ٹرین جب رات کے سناٹے میں کھلی فضامیں دیہاتوں سے گزر تی ہے تو ٹرین کاڈبہ یخ بستہ ہوجاتاہے - ایسے میں گرما گرم آنڈے والا آجاتا ہے -اور لوگوں کے ہاتھ خودبخود جیب کی طرف چلے جاتے ہیں ، یخ بستہ سردی ، کالی مرچ کو سفوف ، نمک اور پھر لزت بھری زبان --- پھر دیکھ مزہ - بہت شکریہ

    ReplyDelete
  16. عثمان - عید کا تحفہ یہ سونگ قبول فرمائیں - hun biriyan nu kar le (inyat husan bhatti) عثمان اس سونگ کو ضرور سنیں لیکن کسی قسم کی رائے نہ دینا - بہت شکریہ

    ReplyDelete
  17. یاسر : لالہ جی بہت خوب! :mrgreen: یہ لیجئے مزید مسکراہٹیں :z:

    ایم ڈی صاحب : جناب پنجابی میں تو آنڈا ہی ٹھیک ہے۔ اردو میں میرے خیال سے انڈا اور انڈہ دونوں ہی مستعمل ہیں۔ علاقے علاقے کا فرق ہوسکتا ہے۔ گانے کے لنک کا شکریہ۔ :-D

    ReplyDelete
  18. رسمیں دُنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے عید مُبارک

    ReplyDelete
  19. خیر مبارک جناب! :-D
    آپ کو بھی عید مبارک !

    ReplyDelete
  20. بڑا مختصر طریقہ بتایا آپ نے.
    مطلب اتنا مختصر؟
    کمال ہے
    :d:

    ReplyDelete