30 June 2010

بلاگراعظم کے چودہ نکات

جون ۲۰۱۰ء کے وسط میں جب اردو بلاگستان کے حالات کشیدہ ہوگئے تو بلاگر اعظم نے یکم جولائی ۲۰۱۰ء کو آل بلاگستان چھاپہ لیگ کے سالانہ اجلاس میں چودہ نکات پیش کئے جو تحریک بلاگستان میں سنگ تذلیل کی حیثیت رکھتے ہیں۔


بلاگر اعظم کےچودہ نکات درج ذیل ہیں:-


۱) آئیندہ دستور بلاگی نوعیت کا ہوگا جس میں بلاگروں کو ذیادہ سے ذیادہ خود مختاری دی جائے۔


۲) تمام بلاگروں کو مستقل اور یکساں تبصراجات حاصل ہوں۔


۳) بلاگستان میں بلاگوں کو ایسے تشکیل دیا جائے کہ ہر بلاگ میں بارہ سنگھے کو مؤثر نمائندگی حاصل ہو۔ نیز کسی بلاگ کو کوریا والوں کے شر سے محفوظ نہ سمجھا جائے۔


۴) مرکزی مجلس بلاگستان میں فحش نگاروں کی تعداد ایک تہائی سے کم نہ ہو۔


۵)جداگانہ طرز تحریر کا انتخاب ہر بلاگر پر لاگو ہو۔ تاہم اگر کوئی بلاگر چاہے توجاوید چودھری کا سرقہ لگا سکتا ہے۔


۶) بلاگوں میں ایسی کوئی سکیم نہ لائی جائے جس سے تحریروں اور تبصروں میں بھائی لوگوں اور جماعتیوں کے لتے متاثر ہوں۔


۷) تمام بلاگروں کو ہر قسم کی روشن خیالی، تاریک خیالی، خام خیالی اور رنگ بازی ڈالنے کی آزادی میسر ہو۔


۸) مجالس بلاگ ساز اور اردو سیارہ میں ایسی کوئی تحریر منظور نہ کی جائے جس کے خلاف میرے تین چوتھائی تبصرہ نگار فیصلہ دے دیں۔


۹) ڈفرستان کو بلاگستان سے الگ کردیا جائے۔


۱۰) ڈفرستان اور شمال مغربی خونخواہ میں دوسرے بلاگوں کی طرز پرتھیمز  نافذ کی جائیں۔


۱۱) بلاگروں اور دوسرے چھاپہ ماروں کو یہودیوں کی چمپی ان کی اپنی صوابدید پر کرنے کی کھلی چھٹی دی جائے۔


۱۲) بلاگستان میں بلاگروں کو لسانی ، انسانی، مذہبی، قومی، سیاسی اور جنسی کُت خانہ پھیلانے کی ضمانت دی جائے۔


۱۳)کسی  منظر ڈرامے میں ایسا کوئی ڈرامہ تشکیل نہ دیا جائے جس میں مجھے ملنے والے ایوارڈوں کی تعداد ایک تہائی سے کم ہو۔


۱۴) بلاگستان کے بلاگوں کے بلاگ رولوں میں مجھے شامل کیا جائے۔ شامل نہ کرنے کی صورت میں ترلے منتیں کرائی جائیں۔





میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے فیل کرنے والے یہاں نظر ڈالیں۔


بارہ سنگھے اور کوریا والوں کی بابت سینئر جغادریوں سے دریافت کریں۔

20 comments:

  1. ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔ارے بھائی کسی کے پنکھے آپ بھی تپ گئے۔میرے چولہے کی آنچ بھی شروع میں بڑی تیز تھی۔پھر میں نے چولہا بند کرکے ٹھنڈی ٹھنڈی کھانا شروع کی۔اب سکون سے ہوں۔اردو سیارہ والے اردو کی فروغ کیلئے تھوڑی کام کر رہے ہیں۔وہ ہمارے معاشرے کی نمائیندگی کر رھے ہیں۔ان کے قوائد وضوابط پڑھو اور اس میں شامل بلاگ پڑھو اور سر دھنو!! اب آپ معاشرے کی نمائیندگی سمجھو یا کمی۔۔۔۔۔۔۔گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آپ پر منحصر ھے۔
    اپنی بات ڈرے بغیر کہہ دیا کریں۔اردو بلاگ پر لکھنا اور تبصرہ کرنا انجوئے کیا کریں۔

    ReplyDelete
  2. خواجہ طلحہJune 30, 2010

    زبردست !
    اب یہ سنگ تذلیل دیکھیے کون کب عبور کرتا ہے۔

    ReplyDelete
  3. یار کچھ اس پر بھی فرمایا ہوتا کہ کچھ مخصوص ٹاپ ٹین بلاگر ایک دوسرے کے ہی بلاگ پر تبصرہ کرتے رہتے ہیں اور ہم جیسے درجہ چہارم کے بلاگروں کو گھاس ہی نہیں ڈالتے
    ورنہ دل تو کرتا ہے کہ ۔ ۔ ۔

    ReplyDelete
  4. کيا خوب پوائنٹ بنائے ہيں ميرا ہنس ہنس کر اچھا حال ہو رہا ہے برا ہو ميرے دشمنوں کا

    ReplyDelete
  5. ٹاپ ٹین کے نام بیان کیے جائیں تاکہ ان کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے!

    ReplyDelete
  6. حضور نکتہ نمبر 14 پر عمل کر دیا گیا ہے۔ باقی نکات پر اگلے مہینے کی 32 تاریخ کو مجلس قانون ساز بلاگران میں باقاعدہ بحث کی جائے گی۔

    ReplyDelete
  7. یہ ڈفرستان سے علیحدگی کیوں بھئی۔۔! اور تھیم پہ بھی پابندی لگائی جا رہی ہے۔۔۔!!
    یہ کس کی "نہرو رپورٹ" کا جواب دیا ہے۔۔۔۔؟

    ReplyDelete
  8. ان چودہ میں سے ساڑھے گیارہ پونے بارہ پہ تو پہلے سے ہی عمل ہو رہا ہے۔ بس ڈھائی پونے تین رہتے ہیں ان پہ عمل ہونے میں دیر تو نظر نہیں آتی، لیکن کل ملا کر سوا ایک نکات ایسے ہیں کہ ان پر کبھی عمل ہونا ناممکن ہے۔

    ہر نکتے پر اتفاق رائے کے لئے الگ الگ آل بلاگستان گول میز کانفرنس بلائی جائے اور شدید اختلاف رکھنے والوں کے منہ پر پٹی اور ہاتھوں پہ رسی باندھ کر شرکت کی شرط عائد کی جائے۔

    ReplyDelete
  9. یار یہ جاوید چوہدری کے سرقے کی بات بالکل غلط ہے
    وہ لگاتا ہے میرے سٹائل کا چھاپہ۔۔۔
    دوپہر گرم تھی۔ سورج سوا نیزے پر تھا۔ میرے دفتر کا دروازہ کھلا اور ایک نوجوان عینک پہنے، پسینے سے شرابور، بوسیدہ لباس میں ملبوس، دفتر میں اجازت لئے بغیر گھس آیا۔ اس نے مجھے دیکھا، ناک میں انگلی گھمائی اور کرسی پر بیٹھ کر مجھ سے تخم لنگاہ کا شربت منگانے کو کہا۔۔۔۔
    بس کہ ہور۔۔۔

    ReplyDelete
  10. جاپانی : آپ کے چولہے کی آنچ تو اب تیز ہوئی ہے۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ چولہا ہی پھٹنے کو ہے۔
    آپ کا بلاگ اب تک اردو سیارہ پر نمودار کیوں نہیں ہوا؟

    طلحہ : سنگ میل عبور کرنے والے بہت ہیں۔ البتہ سنگ تذلیل کا معلوم نہیں۔

    شازل : ٹاپ ٹینوں‌کو اپنی لڑائیوں سے فرصت ہو تو تب نا۔

    پھپے کٹنی : آپ کے دشمنوں کا کام تو کب کا صاف ہو چکا۔

    Saad: نکتے پر عمل کا شکریہ۔ اب اجلاس کی صدارت بھی آپ ہی سنبھالیے۔

    عین لام میم : یہاں تو ہر طرف رپورٹیں ہی رپورٹیں ہیں۔ باقی ڈفر ہر کسی کو کہاں‌ ہضم ہوتا ہے۔ بڑی سخت چیز ہے وہ۔

    ڈفر : کونسے پوائنٹس ہیں جن پر عمل ہونا باقی ہے یا نہیں‌ ہوسکتا۔ مفصل رپورٹ لکھو۔

    جعفر : سر جی ۔ ہم نے بھی جاوید چودھری کے لتے لینے تھے۔ لیکن آپ نے تو ہمارے لیے دروازہ ہی بند کر دیا۔ اب میں نے کچھ دوسرے کالم کاروں پر نظر رکھی ہے۔ میرا حصہ نہ لے اُڑیے گا۔

    ReplyDelete
  11. آپ آصف زورداری کے مقابلے پر سياسی جماعت بنا رہے ہيں کيا ؟
    زورداری کا مقابلہ کرنا آسان کام نہيں ہے ۔ سکاٹ لينڈ يارڈ سے رابطہ کر کے اپنی جان کی حفاظت کا بندوبست کر ليجئے

    ReplyDelete
  12. واہ بھئی زبردست نکات لکھے ہیں، ویسے یہ ایک تہائی ایوارڈوں والی بات خوب کہی، میں ان نکات کی پرزور حمایت کرتا ہوں :mrgreen:

    ReplyDelete
  13. پہلے تو یہ بتائیں آپ کو بلاگر اعظم کا عہدہ کس نے دیا :P

    ReplyDelete
  14. Welcome to Bloger Azzam Sahib and his 14 Points

    ReplyDelete
  15. افتخار اجمل صاحب : زرداری کے مقابلے میں لٹیروں کا گروہ ہی مقابلہ کرسکتا ہے۔ سیاسی پارٹی میں‌اتنا دم کہاں؟

    وقار اعظم : بلاگ پر خوش آمدید!!

    حجاب : کم از کم آپ تو میری حمایت میں ووٹ دیں۔

    کاشف نصیر : خوش آمدید اور تحریر کی پسندیدگی کا شکریہ!

    ReplyDelete
  16. آپ کو بلاگ لسٹ میں ایڈ کر کے ثبوت دیا ہے میں نے کہ میرا ووٹ آپ کا :smile:

    ReplyDelete
  17. عثمان صاحب آپ کے لنک کا بہت بہت شکریہ، میں نے اس ایچ ٹی ایم ایل اسکریپٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر میرے پانچ تازہ مضامین جمیل نوری نستعلق پر پڑھے جاسکتے ہیں۔ امید ہے آئندہ آپ کو ہمارے بلاگ پڑھنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔

    ReplyDelete
  18. آپ کے بلاگ پر تحریر اب اچھی نظر آرہی ہے۔ ویسے شکریہ تو آپ جہانزیب اشرف صاحب کا ادا کریں جن کا وہ بلاگ اور ہدایات تھیں۔

    ReplyDelete
  19. کیا زمانہ یاد کروا دیا آپ نے۔ امتحانات میں جب بھی میں کوئی ایک نکتہ بھول جاتا تھا تو کوئی ایک یا دو نکتے دہرا دیتا تھا۔ میں اگر قائداعظم ہوتا تو پاکستان کو کتنا نقصان اٹھانا پڑتا۔ بچ گئے نا آپ سب لوگ؟ :)

    ReplyDelete