22 July 2010

واہیات قارئین

ہمارے دوست شاکر عزیز صاحب گلہ کرتے ہیں کہ قارئین ان کے بلاگ پر الٹی سیدھی چیزیں سرچ کرتے رہتے ہیں۔ اب انھیں کیسے بتائیں کہ صاحب۔۔۔جو کچھ میرے بلاگ پر سرچ ہوچکا ہے اس کا سکرین شاٹ اگر واضح کردوں تو بلاگنگ کے دوسرے مہینے ہی منظر ڈرامہ والوں کی طرف سے فحش ترین بلاگر بلامقابلہ منتخب ہو جاؤں۔ سکرین شاٹ تو اب میرے پاس محفوظ نہیں۔ لہذا صرف میرے حلفیہ بیان پر ہی اکتفا کرتے ہوئے قارئین کرام کی چولیں ملاحضہ فرمائیں۔

جنسی کہانیاں
گندے لطیفے
چٹختی کلیاں
گواہ لانے پر بیان
۔۔۔۔۔۔۔۔
اوپر دی گئی فہرست نامکمل ہے۔ کہ پوری فہرست واضح کرتے ہوئے نقص فحاشی کا اندیشہ ہے۔ اور چونکہ فدوی حال ہی میں سیارہ پر اترا ہے اس لیے اس سلسلے میں میرے کوئی سیکسی عزائم نہیں ہیں۔
لیکن۔۔۔
بھینس کی دم ۔۔۔ان قارئین کرام کا کیا کیا جائے جو میری خود کلامی کو فحش کلامی قرار دینے پر مُصر ہیں۔ بندہ ان قارئین کے کان کے نیچے ایک لگا کر پوچھے کہ شیدائیو!۔۔۔۔۔ تمھیں سارا انٹرنیٹ چھوڑ کر میرا بلاگ ہی ملا ہے اپنی خود لذتی کی تکمیل کے لیے؟ میں ادھر سماجی موضوعات پر تحریریں لکھ رہا ہوں نا کہ جنسی فلموں کے ریویو دے رہا ہوں۔ اور ابھی تو میں نے فلمستان پر اپنے نیک کاموں کا آغاز کیا ہی نہیں۔ لیکن یار لوگوں نے اس سے پہلے ہی میری خود کلامی پر جھاگ صاف کرنا شروع کردی ہے.

یہ ڈرامہ بازیاں میرے ساتھ بلاگنگ کے دوسرے ہفتے ہی شروع ہوگئی تھیں۔ جب بلاگر اعظم نے اردو بلاگستان والوں کو اپنے بلاگی مشاہدے سے روشناس کروایا تھا۔ وہیں کہیں میں نے ایک دوشیزہ کا ذکر کیا تھا جو اپنا مجازی خدا تلاش کر رہی تھیں۔انھیں ان کا ناخدا ملا یا نہیں ملا لیکن میرے بلاگ پر ایک نیا ہی رولا شروع ہوگیا۔
ہر قاری صاحب یا صاحبہ جو میرے بلاگ پر وارد ہوتے۔۔۔تحریر پڑھنا شروع کرتے اور درمیان میں ہی چھوڑ کر اس دوشیزہ کے لنک پر کلک کر کے دوسری طرف نکل جاتے۔ قارئین اپنے چسکے لیتے۔ ادھر وہ دوشیزہ خوشی سے پھولے نہ سماتی کہ جناب۔۔ٹریفک آرہا ہے۔ اور میں۔۔۔۔میں ادھر بیٹھا اپنے آپ کو ایک ورچوئل دلا محسوس کرتا رہ جاتا۔
حد ہو گئی یارو!
کدھر ہیں وہ جغادری۔۔جو کہتے ہیں کہ پاکستان پورنو میں اول نہیں ہے۔ پورنو چھوڑو۔۔ادھر تو لوگ اردو بلاگ کو نہیں بخشتے۔
ان تمام صاحبان جنس جن کی نفسانی خواہشات پوری نہیں ہوسکیں۔۔۔ان سے گذارش ہے کہ میرے بلاگ کی واٹ لگانا چھوڑیں اور سیدھے سیدھے عثمان کو ای میل کریں۔ قسم اللہ پاک کی ایسے ایسے لنک بتاؤں گا کہ جنہیں دیکھ کر بڈھے جوان ہو جائیں گے۔ اور عمر رسیدہ بیبیاں کہتی پھریں گی۔۔۔۔"دلبر دلبر دلبر۔۔۔۔آں۔۔۔ دلبر دلبر۔۔"

21 comments:

  1. یہ نہ ہو کہ کسی دن گند پھیلانے والوں کی فہرست بھی چھاپ دیں
    پھر یہ آئینے کے سامنے آنے سے بھی پرہیز کریں گے

    ReplyDelete
  2. یار اس میں اتنا غصہ کرنے کی کیا ضرورت ہے... الفاظ کی تو کوئی نیت نہیں نہ ہوتی جسے دیکھ کر سرچ انجن نظرِ ثانی کرلے.... اسے تو جو ملتا ہے دکھا دیتا ہے..
    اور تم اتنی ’اچھی اچھی‘ تحریریں لکھتے ہو، کسی دن کوئی جنسی کہانیاں تلاشتا ہوا تمہارے در تک آئے گا اور تمہاری پیاری پیاری باتوں سے مثاثر ہو کر تائب ہو جائے گا۔۔۔ واہ، تمہاری بھی آخرت سنور جائے گی!!!۔۔۔۔

    ReplyDelete
  3. پاشا جی. بدمعاش لوگوں کی بدمعاشی کو آپ نے واہیات قارئین کا لقب دے دیا ... چہ چہ چہ

    اردو کا قاری بچارہ تو آج کل ڈھونڈے ڈھونڈے ملتا ہے ..... اب اس کو بھی آپ واہیات کہنے لگ جائیں تو آئے کون پڑھنے ؟؟

    ReplyDelete
  4. ساری باتیں چھوڑ جلدی جلدی اپنا ای میل بتاؤ حکیم عثمان صاحب

    ReplyDelete
  5. خوامخواہ میں کیوں تپتے ہیں جی۔
    ایک آدھ لکھ مارو شوقین حضرات و خواتین بھی خوش ہو جائیں گے۔
    اور آپ کو آخرت میں چوائس کا ٹکٹ بھی مل جائے گا

    ReplyDelete
  6. قسم اللہ پاک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک ھٹا دیں تو مہربانی ھوگی۔
    اللہ میاں اللہ میاں ہیں اور ہم ہم ہیں۔ایسی جگہ پر دیکھ کر تھوڑی الجھن ھوتی ھے۔باقی آپ کی مرضی۔

    ReplyDelete
  7. ہم نے ایک ڈومین ٹرپل ایکس پاکستان کے نام سے رجسٹر کیا ہوا. بس وہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ ہمارے بلاگ پر پہنچ جاتے ہیں. یہ ڈومین فار سیل ہے مگر ابھی تک کسی نے آفر نہیں دی. لگتا ہے مفت کا مزہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے.

    ReplyDelete
  8. لگتا ہے کچھ لوگ آپ کے بلاگ پر پابندی لگوانا چاہتے ہیں.

    ReplyDelete
  9. میرے بلاگ پر کچھ "طریقے" بیان کیے گئے ہیں۔ اب لوگ گوگل پر " ۔۔۔۔ کرنے کے طریقے" سرچ کرتے ہیں اور میرے بلاگ پر پہنچ جاتے ہیں :x

    ReplyDelete
  10. اب پپو بچہ جیسی پوسٹ پڑھ کر کچھ قاری یہ سمجھتے ہوں کہ شاید کچھ الگ مال اچھا باندھ کر رکھا ہوا ہو جو سرچ کرنے پر ہاتھ لگ جائے . ویسے یہ سلوک تقریبا ہر بلاگر کے بلاگ سے ہوتا ہے بتاتا کوئی کوئی ہے .

    ReplyDelete
  11. عثمانJuly 23, 2010

    شازل : فہرست چھاپنا ممکن نہیں. پلگ ان اس بات کی اجازت نہیں دیتا. :d:
    عین لام میم : یار الفاظ کی نیت ہو نہ ہو...ان پیارے پیارے قارئین کی نیت تو ہے نا.. :z:
    حیدر آبادی : واہیات قارئین سے تو اللہ بچائے. :g:
    یاسر جاپانی : سرجی...اللہ میاں سے تو میں بس واہیات لوگوں سے بچنے کی دعا کر رہا ہوں. :-D ویسے لگتا ہے کہ قارئین کے چٹخارے کے لئے کچھ نہ کچھ ایسا ویسا لکھتے رہنا چاہیے. :z:
    میرا پاکستان : لیکن آپ نے اتنی خطرناک ڈومین خریدی کیوں. 8-O ٹریفک کا آنا تو برحق ہے. :k:
    فرحان دانش : یار کیوں ڈرا رہے ہو. :j:
    سعد : یار میں تو کہتا ہوں کہ وہ والے طریقے بھی لکھ ہی دو. قارئین کو مایوس لوٹانا اچھی بات نہیں. :o:
    محمد ریاض شاہد : آپ کی آپ بیتی پڑھنے کا منتظر ہوں. :-P

    ReplyDelete
  12. یا اللہ!!!!! لوگوں نے کس کس چیز کے بارے میں لکھا ھوا ہے۔ رکو!!! میں پہلے بک مارک لوں سب کو۔ اس کے بعد عثمان کو ای میل کرنی ہے۔ یار ! تلاش تو میں بھی بہت کچھ کرتا ہوں لیکن ، میڈیکل اسٹور پر ٹماٹر لینے نہیں جاتا۔ سرچ کرنے پر بھی نا کچھ لکھنا پڑ جائے؟

    ReplyDelete
  13. اپنا عنوان تبدیل کر کے بالغ قارئین کر لیں اور یہ جملہ بھی تبدیل کر دیں کہ کدھر ہیں وہ جغادری۔۔جو کہتے ہیں کہ پاکستان پورنو میں اول نہیں ہے۔ صحیح جملہ یہ ہے. کدھر ہیں وہ جغادری۔۔جو کہتے ہیں کہ پاکستان میں ایک بالغ معاشرہ نہیں ہے. اب اسکا جواب میں آپکو دے سکتی ہوں کہ اتنی زور سے مت پوچھیں. مدھم آواز سے بھی کام چلے گا کہ وہ آپکے بہت نزدیک آپکے بلاگ پہ بھی موجود ہیں. کر لو جو کرنا ہے.
    یہ سب لوگ جو آپکے بلاگ پہ اپنی بلوغت کی چیزیں چھانتے ہیں یہاں سے نکل کر کسی اور بلاگ پہ جا کر لکھ رہے ہونگے کہ خواتین کو کس طرح شرم و حیا کے ساتھ رہنا چاہئیے. ملک میں کس قدر بے حیائ پھیلی ہوئ ہے. اس لئے ہمارے معاشرے میں اس قدر بے چینی ہے.
    میرے تبصرے پہ تبصرہ کرنا چاہے آپکے بلاگ پہ یا اپنے بلاگ پہ منع ہے. یہ پندرہواں بلاگی قانون ہے جو آپ لکھنا بھول گئے. نتئج کے ذمہ دار آپ ہونگے.

    ReplyDelete
  14. عثمانJuly 24, 2010

    :r: :mrgreen:

    ReplyDelete
  15. "ورچوئل دلا" پوری تحریر میں یہ لنظ پڑھ کر ہنسی چھوٹ گئی.
    بہر حال ایل دور اتا ہے عمر میں جب بندی ایسی واہتاتیاں کرتا ہے!!

    ReplyDelete
  16. طالوتJuly 24, 2010

    “ورچوئل دلا“ ۔
    بے اختیار ہنسی چھوٹ گئی ۔ میں نے بلاگ پڑھا ہے مگر ان خاتون کا لنک دکھائی نہیں دیا ۔ کہیں مجھ سے مخفی تو نہیں رکھا جا رہا ؟
    وسلام

    ReplyDelete
  17. عثمانJuly 24, 2010

    بلاگ بلاگر اور بلاگنگ پر تبصرہ کے عنوان والی پوسٹ پر چوتھے پیرا گراف کے آغاز ہی میں لنک موجود ہے۔ :-D

    ReplyDelete
  18. عثمانJuly 25, 2010

    وقار بھائی..
    میں پاکستان کو پورنستان کہنے پر کب بضد ہوں. :( وہ جملہ تو ازرہ مذاق ہی لکھا ہے. آپ کی بات ٹھیک ہے کہ یہ الفاظ سرچ کرنے والے قارئیں کی تعداد ذیادہ نہیں. لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ ہر دوسرے تیسرے دن کوئی نہ کوئی الٹا سیدھا لفظ سرچ ہوا ہوتا ہے. :oops: مجھے ذیادہ تیکنیکی معاملات کا تو نہیں پتا لیکن بلاگ کا ایڈمن سیکشن سب کچھ ظاہر کرتا ہے. عین ممکن ہے کہ کچھ لوگ اوپر دیے گئے سرچ کی سہولت کو استعمال کرکے تلاش کرتے ہیں. :bb:

    بہرحال میرا مرد عورت کی جنگ میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں. :y:
    :m:

    ReplyDelete
  19. ارے جناب سب چھوڑیں، یہ بتائیں کہ آپ کاای میل کیاہے۔ :mrgreen:

    ReplyDelete
  20. رمضان مبارک , دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں ۔۔

    ReplyDelete
  21. I wanted to inform you about how much my partner and i appreciate all you've shared to help enhance the lives of people in this theme. Through your current articles, we have gone out of just a newbie to a pro in the area. It can be truly a homage to your work. Thanks

    ReplyDelete