14 July 2010

اظہار تشکر

اردو بلاگستان میں تو کچھ لوگوں نے اپنی روش تبدیل نہیں کرنی. میں ہی تبدیل کر لیتا ہوں.
لیکن کیا تبدیل کروں؟
کپڑے؟
جوتے؟
نہیں...
میں بلاگ تبدیل کروں گا!

ویسے تو میں ویب کی تیکنیکی معاملات سے مکمل طور پر نابلد تھا. لیکن کچھ ساتھیوں کی طرف سے دی گئی معلومات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے.
اس بلاگ کو تبدیل کرنے میں بلال ، وقار ، جہانزیب کے اس ٹیوٹوریل ، نبیل کے اس ٹیوٹوریل ، اور اسد کے اس ٹیوٹوریل نے بہت مدد دی ہے. ان سب باتوں کے لئے میں ان احباب کا بہت شکر گزار ہوں.

کچھ معمولی نوعیت کے مسائل باقی ہیں. جن سے نمٹنے کے آخری مراحل میں ہوں. اس ضمن میں اگر کسی مشورے سے نوازنا چاہیں تو بڑی نوازش ہو گی.

46 comments:

  1. السلام علیکم
    یار بہت بہت بہت بہت مبارک ہو اپنے ڈومین پہ نئے نکور بلاگ کی. ماشا اللہ صاف ستھرا، اجلا جلا، دودھ دھلا بلاگ بہت خوب لگ رہا ہے. خیر اب تم اس ڈومین پہ آ گئے ہو تو گندا بھی کر دو گے...! :پ
    یار مجھے بھی اس ڈومین شومین کے چکر کا کچھ بتاؤ نا...؟ میں بھی اپنی ڈومین کا مزا چکھ لوں. ویسے میں اوپر فراہم کردہ لنکات پہ جا کے دیکھتا ہوں.
    دعا ہے کہ تمہارا بلاگ دودھوں نہائے پودوں پھلے، خوب مزے کرو،...... :)

    ReplyDelete
  2. مجھے بھی وقار اعظم نے یہ والا بلاگ بنا کر دیا ھے۔لیکن ابھی بہت سی باتیں مجھے خود کو سمجھنی ہیں اس لئے فی الحال ایسے ہی چھوڑا ھوا ھے۔
    نیا بلاگ اآپ کو بہت بہت مبارک ھو۔

    ReplyDelete
  3. عثمان بہت بہت مبارک - پھول ، پھول ، پھول بہت خوشی ہوئی یہ سب آپ کے شوق اور لگن کانتیجہ ہے - دُعا گو ہوں کہ آپکے قدم آگے ھی آگے بڑھتے جائیں( آمین)

    ReplyDelete
  4. نیا ڈومین اور بلاگ مبارک ہو عثمان! امید ہے یہاں آپ بلاگ کے کپڑوں اور جوتوں کے انتخاب میں پوری طرح آزادی محسوس کریں گے. کیونکہ اپنی چھت اپنی زمین کا مزہ ہی الگ ہے.

    دعا ہے کہ آپ کا بلاگ مزید ترقی فرمائے. آمین

    ReplyDelete
  5. آپ ہمارے نوزائیدہ بلاگ پر تشریف لائے، بہت خوشی ہوئی ۔ آپ نہ صرف بہت اچھے بلاگر ہیں بلکہ نہایت نفیس تبصرے بھی کرتے ہیں ۔ ہم تو آپکا تبصرہ پڑھنے کے بعد ہی تبصرہ کرنے کی کوشش ہیں کے کہیں میچنگ نہ ہو جائے اور ایک آدھ مرتبہ ایسا ہو بھی چکا ہے ۔
    جنہوں نے آپکے بلاگ کے رنگ نکھارنے میں مدد کی ہے انسے اب ہمیں بھی امید ہو چلی ہے کہ وہ ہمارے ہاں بھی وزٹ کر جائینگے اور اچھے مشوروں سے بھی نواز دینگے ۔ ویسے یہ درخواست ہم انکے بلاگز پر خود جا کر بھی کر دینگے ۔
    امید ہے آنا جانا لگا رہیگا ۔ ایک دفعہ پھر آپکی آمد کا شکریہ ۔

    ReplyDelete
  6. عثمان، ورڈ پریس ڈاٹ کام کیوں چھوڑا؟
    یہ ڈاٹ کوڈاٹ سی سی بھی فری ڈومین بمعہ ہاسٹنگ ہے نا؟ یا نہیں؟

    ReplyDelete
  7. اچھی معلومات کے ربط دینے کا شکریہ

    ReplyDelete
  8. نئے بلاگ کی مبارک ہو
    فل کنٹرول کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے
    ہے نا!

    ReplyDelete
  9. نئے بلاگ پر نقل مکانی مبارک ہو بھئی.
    دعا ہے کہ آپ خوب لکھیں اور اچھا لکھیں.

    ReplyDelete
  10. عثمانJuly 15, 2010

    عین لام میم : بہت شکریہ. امید ہے معلومات مل چکی ہوں گی. اگر کوئی مسئلہ ہو تو مجھے ای میل کر دینا. جہاں تک ممکن ہو سکا مدد کروں گا.

    یاسر : یار میں تو کہتا ہوں...فورآ شفٹ ہوجائیں. دیر کاہے کی؟

    md: بہت شکریہ!

    محمد اسد: آپ کا مشکور ہوں. آپ کے ٹیوٹوریل نے بہت مدد دی.

    جاہل، سنکی اور جہالستان : جناب نوازش ہے!

    احمد عرفان شفقت : جناب آپ ہی نے تو شروع میں مشوردہ دیا تھا، اپنی ڈومین پر جانے کا. یہ والی ڈومین بالکل فری ہے.

    عامر شہزاد : خوش آمدید!

    ڈفر : کنٹرول!....ایسا ویسا.....میں کہتا ہوں سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے. :)

    وقار بھائی : آپ کا خصوصی شکریہ! امید ہے جب کبھی مشکل ہوئی آپ کو ای میل میں زحمت دیتا رہوں گا!

    ReplyDelete
  11. وقار اعظم کی نئی جاب ھے ذرا انہیں فرصت ملے تو کچھ کرتے ہیں۔ یا یاھو مسینجر پر گائیڈ کریں

    ReplyDelete
  12. لیکن اپنے تبصروں میں آپ ابھی بھی پرانی سائٹ کا ہی لنک استعمال کر رہے ہیں...

    ReplyDelete
  13. نئی جگہ پر منتقلی بہت مبارک ہو.
    اچھا اب ایک کام تو کریں. ویسے تو آپ نے دیگر دوستوں کے تعاون سے بلاگ منتقل کیا ہے لیکن پھر بھی کئی کام ہوں گے جو آپ کو خود کرنا پڑے یعنی جن کے ٹیوٹوریل آپ کو نہیں ملے ہوں گے. اب ایسا کریں کہ آپ ان کاموں کا ایک یا دو ٹیوٹوریل لکھ دیں. اگر ایسی کوئی بات نہ ہو تو پھر منتقلی کے مراحل کو آسان الفاظ تھوڑا بہت لکھ دیں. تاکہ ہم جیسوں کا بھی بھلا ہو جائے.

    ReplyDelete
  14. بلال صاحب کا آئیڈیا زبردست ہے. اس پر ضرور سوچیں تاکہ سب کا بھلا ہو......

    ReplyDelete
  15. اور نئے بلاگ کی مبارک باد ۔پچھلے تبصرے میں بھول گیا

    ReplyDelete
  16. عثمان صاحب کیا بات ہے آپکی۔ آپ نے ڈومین کا نام عثمان نامہ رکھا ہوا ہے اور بلاگ کا نام خود کلامی ؟
    جب کہ آپ کو باآسانی خودکلامی نام کی ڈومین مل سکتی تھی۔ یا پھر بلاگ کا نام بھی عثمان نامہ ہی رکھیے۔ یہ کیا تک ہوئی بھلا ؟
    شاید آپ نے یہ نہیں پڑھا
    http://urdublogz.wordpress.com/2010/07/11/make-urdu-blog-better/
    خیر آپکی مرضی

    ReplyDelete
  17. اسلام علیکم!
    عثمان بھیا! ہماری جانب سے بھی دِلی مبارکباد قبول کیجئے... اچھا لگا صاف ستھرا سا...

    ReplyDelete
  18. واہ جی بہت اچھا بلاگ بنایا ہے ، اب اپنے بلاگ پر اچھی اچھی تحاریر دینا تاکے ہم تبصرے کر سکیں ۔اور بہت مبارک ہو ۔ ویسے یہ قائد اعظم بہت اچھے انسان لگتے ہیں ۔بالکل بلال کی طرح ۔

    ReplyDelete
  19. عثمانJuly 16, 2010

    جاپانی: کئی چیزیں مجھے وقار نے گوگل چیٹ پر بتائیں تھی. سانچہ وغیرہ میں نے خود ٹیوٹوریل پڑھ کر بنایا ہے. اگر سانچے میں مدد چاہیے تو اس کے لئے میں حاضر ہوں. دوسرے تیکنیکی معاملات تو وقار ہی بتا سکتے ہیں.

    بلال : بڑے مشکل کام کا کہہ دیا. لیکن جیسا آپ کا حکم جناب. کوشش کرتا ہوں کہ اپنے بلاگ کی منتقلی کی آپ بیتی بیان کردوں. باقی ہم نے کسی کو کیا سکھانا ہے. ہم تو خود شاگرد ہیں.
    اور ہاں...بلاگ پر خوش آمدید!!

    وقار : بہتر جناب!....جلد ہی کچھ لکھتا ہوں اس پر..

    یاسر عمران مرزا : آپ کی بات میں وزن ہے. لیکن میری ناقص رائے میں انگریزی بلاگ کے لئے تو یہ ترکیب ٹھیک ہے لیکن اردو بلاگ کے لئے بہت دقت ہے. لفظ خود کلامی کے انگریزی میں ہجے بہت پیچیدہ ہوجاتے ہیں. جس کا فائدے کی بجائے نقصان ذیادہ تھا. اس لئے میں نے کسی آسان سے نام ہی پر اکتفا کیا. آپ کا ٹیوٹوریل میں نے پڑھا ہے. کافی معلوماتی ہے!

    عادل بھیا : بہت شکریہ!....امید ہے آپ ہم سے ناراض نہیں ہوں گے. :)

    تانیہ جی : بہت شکریہ!....بس آپ کی ڈانٹ کا اثر تھا. :) وقار اعظم واقعی قائد اعظم ہیں. بلکہ یہ کہہ لیں کی قائد بلاگ ہیں....بلال کی طرح. :)

    ReplyDelete
  20. یار تبصروں کے جواب کا آپشن ہوتا تھا پہلے تیرے بلاگ پر
    اب ایک نوان تبصرہ کرنا پڑتا ہے
    بہر حال میں نے ”کنٹرول!….ایسا ویسا…..میں کہتا ہوں سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے. :)“ کا یہ جواب دینا تھا
    :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

    ReplyDelete
  21. عثمانJuly 16, 2010

    لڑی دار تبصروں کی آپشن لگا دی ہے. اب پتا نہیں کام کر رہی ہے کہ نہیں.
    اسمائلز لانے کی کوشش کر رہا ہوں. لیکن پلگ انز میں کوئی رپھڑ ہے.

    ReplyDelete
  22. السلام علیکم

    نئے بلاگ کی بہت بہت مبارک ہو.

    ReplyDelete
  23. عثمانJuly 17, 2010

    شکریہ!

    ReplyDelete
  24. یار سچی دساں غلطی کیتی۔ فری ہوسٹ کا ڈیٹا بیس سائز معلوم کر لینا تھا کہ کیا ہے۔ ایک دن ای میل آ جائے گی کہ اپگریڈ کرو یعنی پیسے دو یا پھٹا کھاؤ۔ سائز اور بینڈ وڈتھ۔ یہ معلوم کرو۔

    ReplyDelete
  25. Webspace:

    5632 MB
    Bandwidth:

    204800

    MB

    ReplyDelete
  26. کیا خیال ہے اتنی سپیس کافی ہوگی یا نہیں ؟

    ReplyDelete
  27. یار توں ویب سپیس کڈ لیتی اے۔ ڈیٹا بیس دا دس

    ReplyDelete
  28. http://freehosting1.net/reviews/byethost.com.aspx

    جو اچھا اچھا الاپ رہے ہیں ان کو اگنور کر دیا جائے وہ یقنن اس کے ری سیلر ہیں۔ مجھے یاد آ گیا میں نے ایک تجربہ ان کے ساتھ کیا تھا۔ جب آپ کی سائٹ چل پڑے اور ٹریف مارے تو اپگریڈ کی ای میل آ جاتی ہے۔
    اگر تمکو یقین ہو تو مجھے تمہارا پرانا بلاگ بہت پسند تھا۔ اس کی تھیم بہت ویل مینیجڈ تھی۔ واپس وہی چلے جاؤ آگے تمہاری مرضی۔

    ReplyDelete
  29. یار اپنی سیٹنگ تو درست کرو۔ اجازت دو کہ کم از کم دو لنک تبصروں میں پوسٹ ہو سکیں۔ ورنہ موڈریشن میں پھنسے رہے گیں۔

    ReplyDelete
  30. بہُت اچھا لگ رہا ہے نیا بلاگ مبرُوک،،،
    لیکِن اُردُو کا آپشن ہونے کے باوجُود اُردُو کیُوں نہیں لِکھی جا رہی،،،

    ReplyDelete
  31. #

    MySQL space used

    0 MB
    #

    MySQL space Free

    50 MB

    ReplyDelete
  32. عثمانJuly 18, 2010

    ورڈ پریس اور بلاگ سپاٹ انگریزی ہی کے لئے ٹھیک ہیں. اردو کے لئے ذیادہ موزوں نہیں.
    جہاں تک فری ہوسٹگ کی بات ہے تو اس بارے میں خدشات درست ہوسکتے ہیں. لیکن کچھ دیر تجرباتی دورانیہ گزارنے میں کوئی حرج نہیں. اردو بلاگ کی ٹریفک ویسے بھی کوئی اتنی ذیادہ نہیں ہوتی. ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے میں ہفتے میں ایک بار فائلیں ایکسپورٹ کر کے محفوظ کر لوں گا. اگر کبھی فری ہوسٹنگ والوں کی طرف سے جھنڈی کرائی گئی تو متبادل بندوبست کر لوں گا. اگر میرا بلاگنگ میں دل لگ گیا تو اپنی ڈومین کسی بہتر سروس سے خریدنے کا ارادہ ہے.

    ReplyDelete
  33. عثمانJuly 18, 2010

    شکریہ اور بلاگ پر خوش آمدید!
    آپ کونسا براؤزر استعمال کر رہی ہیں؟ فائر فوکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر پر تو صحیح کام کر رہا ہے.

    ReplyDelete
  34. internet explorer main bhi urdu naheen likhee ja raheeaur fire fox main bhi naheen,,,,

    ReplyDelete
  35. عثمانJuly 18, 2010

    لیکن میں نے تو چیک کیا ہے. دونوں براؤزرز پر. دوسرے کمپیوٹرز پر بھی چیک کیا ہے. سب ٹھیک چل رہا ہے. کسی دوسرے تبصرہ نگار نے بھی اب تک کوئی شکایت نہیں کی. پھر پتا نہیں کیوں آپ کی طرف صحیح نہیں آ رہا. سمجھنے سے قاصر ہوں. :r:

    ReplyDelete
  36. عثمان صاحب نیا ڈومن مبارک ہو. آپ متحرک ترین تبصرا نگار تو ہے ہی اب امید ہے متحریک ترین بلاگرزمیں بھی شامل ہوجائیں گے.

    جناب میں خود بھی سب ڈومن سے مین ڈومن پر آنا چارہا ہوں ہوں لیکن تعلیمی اور دفتری مصروفیت اسکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں. انشاء اللہ رمضان کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں بھی کچھ اس طرح کا کام کروں گا اور تیکنیکی امداد کے لئے آپ سب کو تنگ کروں گا÷

    ReplyDelete
  37. عثمانJuly 19, 2010

    کاشف نصیر : بہت شکریہ
    متحرک بلاگر تو میں پہلے ہی ہوں. میرا خیال ہے اوسطاً ایک پوسٹ فی ہفتہ تو ہے میری. اور کتنا تیز دوڑانا چاہتے ہو. :j:
    اور میں جو مدد کر سکا اس کے لئے حاضر ہوں. :)

    ReplyDelete
  38. نیا بلاگ مبارک ہو عثمان ۔۔

    ReplyDelete
  39. لو جی میری فری ہوسٹ والوں نے تو میری چھٹی کروادی. اب میں کہاں جاؤں؟؟؟
    گوگل کیچ سےکیسے بیک اپ لیا جاتا ہے میری ایک دو پوسٹ کا بیک اپ نہیں ہے؟؟؟؟

    ReplyDelete
  40. عثمانJuly 23, 2010

    آپ کونسی ہوسٹ استعمال کر رہے تھے؟ 8-O

    ReplyDelete
  41. طالوتJuly 24, 2010

    اچھا ہے اچھا ہے ۔
    تبصرے کی اس قسم کی سہولت کے حامل بلاگ مجھے پسند ہیں ۔ بعض بلاگز پر اوپن آئی ڈی ، گوگل آئی ڈی وغیرہ والی کھڑکی پسند نہیں ۔
    وسلام

    ReplyDelete
  42. عثمانJuly 24, 2010

    وہ نظام بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگوں پر ہے۔
    ورڈ پریس میں کام آسان ہے۔ :)

    ReplyDelete
  43. As I site possessor I believe the content material here is rattling fantastic , appreciate it for your hard work. You should keep it up forever! Good Luck.

    ReplyDelete
  44. Nice read, I just passed this onto a friend who was doing a little research on that. And he actually bought me lunch as I found it for him smile So let me rephrase that: Thank you for lunch!

    ReplyDelete
  45. I will right away clutch your rss feed as I can't find your e-mail subscription link or newsletter service. Do you've any? Kindly permit me know in order that I could subscribe. Thanks.

    ReplyDelete