اردو بلاگستان میں تو کچھ لوگوں نے اپنی روش تبدیل نہیں کرنی. میں ہی تبدیل کر لیتا ہوں.
لیکن کیا تبدیل کروں؟
کپڑے؟
جوتے؟
نہیں...
میں بلاگ تبدیل کروں گا!
ویسے تو میں ویب کی تیکنیکی معاملات سے مکمل طور پر نابلد تھا. لیکن کچھ ساتھیوں کی طرف سے دی گئی معلومات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے.
اس بلاگ کو تبدیل کرنے میں بلال ، وقار ، جہانزیب کے اس ٹیوٹوریل ، نبیل کے اس ٹیوٹوریل ، اور اسد کے اس ٹیوٹوریل نے بہت مدد دی ہے. ان سب باتوں کے لئے میں ان احباب کا بہت شکر گزار ہوں.
کچھ معمولی نوعیت کے مسائل باقی ہیں. جن سے نمٹنے کے آخری مراحل میں ہوں. اس ضمن میں اگر کسی مشورے سے نوازنا چاہیں تو بڑی نوازش ہو گی.
السلام علیکم
ReplyDeleteیار بہت بہت بہت بہت مبارک ہو اپنے ڈومین پہ نئے نکور بلاگ کی. ماشا اللہ صاف ستھرا، اجلا جلا، دودھ دھلا بلاگ بہت خوب لگ رہا ہے. خیر اب تم اس ڈومین پہ آ گئے ہو تو گندا بھی کر دو گے...! :پ
یار مجھے بھی اس ڈومین شومین کے چکر کا کچھ بتاؤ نا...؟ میں بھی اپنی ڈومین کا مزا چکھ لوں. ویسے میں اوپر فراہم کردہ لنکات پہ جا کے دیکھتا ہوں.
دعا ہے کہ تمہارا بلاگ دودھوں نہائے پودوں پھلے، خوب مزے کرو،...... :)
مجھے بھی وقار اعظم نے یہ والا بلاگ بنا کر دیا ھے۔لیکن ابھی بہت سی باتیں مجھے خود کو سمجھنی ہیں اس لئے فی الحال ایسے ہی چھوڑا ھوا ھے۔
ReplyDeleteنیا بلاگ اآپ کو بہت بہت مبارک ھو۔
عثمان بہت بہت مبارک - پھول ، پھول ، پھول بہت خوشی ہوئی یہ سب آپ کے شوق اور لگن کانتیجہ ہے - دُعا گو ہوں کہ آپکے قدم آگے ھی آگے بڑھتے جائیں( آمین)
ReplyDeleteنیا ڈومین اور بلاگ مبارک ہو عثمان! امید ہے یہاں آپ بلاگ کے کپڑوں اور جوتوں کے انتخاب میں پوری طرح آزادی محسوس کریں گے. کیونکہ اپنی چھت اپنی زمین کا مزہ ہی الگ ہے.
ReplyDeleteدعا ہے کہ آپ کا بلاگ مزید ترقی فرمائے. آمین
آپ ہمارے نوزائیدہ بلاگ پر تشریف لائے، بہت خوشی ہوئی ۔ آپ نہ صرف بہت اچھے بلاگر ہیں بلکہ نہایت نفیس تبصرے بھی کرتے ہیں ۔ ہم تو آپکا تبصرہ پڑھنے کے بعد ہی تبصرہ کرنے کی کوشش ہیں کے کہیں میچنگ نہ ہو جائے اور ایک آدھ مرتبہ ایسا ہو بھی چکا ہے ۔
ReplyDeleteجنہوں نے آپکے بلاگ کے رنگ نکھارنے میں مدد کی ہے انسے اب ہمیں بھی امید ہو چلی ہے کہ وہ ہمارے ہاں بھی وزٹ کر جائینگے اور اچھے مشوروں سے بھی نواز دینگے ۔ ویسے یہ درخواست ہم انکے بلاگز پر خود جا کر بھی کر دینگے ۔
امید ہے آنا جانا لگا رہیگا ۔ ایک دفعہ پھر آپکی آمد کا شکریہ ۔
عثمان، ورڈ پریس ڈاٹ کام کیوں چھوڑا؟
ReplyDeleteیہ ڈاٹ کوڈاٹ سی سی بھی فری ڈومین بمعہ ہاسٹنگ ہے نا؟ یا نہیں؟
اچھی معلومات کے ربط دینے کا شکریہ
ReplyDeleteنئے بلاگ کی مبارک ہو
ReplyDeleteفل کنٹرول کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے
ہے نا!
نئے بلاگ پر نقل مکانی مبارک ہو بھئی.
ReplyDeleteدعا ہے کہ آپ خوب لکھیں اور اچھا لکھیں.
عین لام میم : بہت شکریہ. امید ہے معلومات مل چکی ہوں گی. اگر کوئی مسئلہ ہو تو مجھے ای میل کر دینا. جہاں تک ممکن ہو سکا مدد کروں گا.
ReplyDeleteیاسر : یار میں تو کہتا ہوں...فورآ شفٹ ہوجائیں. دیر کاہے کی؟
md: بہت شکریہ!
محمد اسد: آپ کا مشکور ہوں. آپ کے ٹیوٹوریل نے بہت مدد دی.
جاہل، سنکی اور جہالستان : جناب نوازش ہے!
احمد عرفان شفقت : جناب آپ ہی نے تو شروع میں مشوردہ دیا تھا، اپنی ڈومین پر جانے کا. یہ والی ڈومین بالکل فری ہے.
عامر شہزاد : خوش آمدید!
ڈفر : کنٹرول!....ایسا ویسا.....میں کہتا ہوں سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے. :)
وقار بھائی : آپ کا خصوصی شکریہ! امید ہے جب کبھی مشکل ہوئی آپ کو ای میل میں زحمت دیتا رہوں گا!
وقار اعظم کی نئی جاب ھے ذرا انہیں فرصت ملے تو کچھ کرتے ہیں۔ یا یاھو مسینجر پر گائیڈ کریں
ReplyDeleteلیکن اپنے تبصروں میں آپ ابھی بھی پرانی سائٹ کا ہی لنک استعمال کر رہے ہیں...
ReplyDeleteنئی جگہ پر منتقلی بہت مبارک ہو.
ReplyDeleteاچھا اب ایک کام تو کریں. ویسے تو آپ نے دیگر دوستوں کے تعاون سے بلاگ منتقل کیا ہے لیکن پھر بھی کئی کام ہوں گے جو آپ کو خود کرنا پڑے یعنی جن کے ٹیوٹوریل آپ کو نہیں ملے ہوں گے. اب ایسا کریں کہ آپ ان کاموں کا ایک یا دو ٹیوٹوریل لکھ دیں. اگر ایسی کوئی بات نہ ہو تو پھر منتقلی کے مراحل کو آسان الفاظ تھوڑا بہت لکھ دیں. تاکہ ہم جیسوں کا بھی بھلا ہو جائے.
بلال صاحب کا آئیڈیا زبردست ہے. اس پر ضرور سوچیں تاکہ سب کا بھلا ہو......
ReplyDeleteاور نئے بلاگ کی مبارک باد ۔پچھلے تبصرے میں بھول گیا
ReplyDeleteعثمان صاحب کیا بات ہے آپکی۔ آپ نے ڈومین کا نام عثمان نامہ رکھا ہوا ہے اور بلاگ کا نام خود کلامی ؟
ReplyDeleteجب کہ آپ کو باآسانی خودکلامی نام کی ڈومین مل سکتی تھی۔ یا پھر بلاگ کا نام بھی عثمان نامہ ہی رکھیے۔ یہ کیا تک ہوئی بھلا ؟
شاید آپ نے یہ نہیں پڑھا
http://urdublogz.wordpress.com/2010/07/11/make-urdu-blog-better/
خیر آپکی مرضی
اسلام علیکم!
ReplyDeleteعثمان بھیا! ہماری جانب سے بھی دِلی مبارکباد قبول کیجئے... اچھا لگا صاف ستھرا سا...
واہ جی بہت اچھا بلاگ بنایا ہے ، اب اپنے بلاگ پر اچھی اچھی تحاریر دینا تاکے ہم تبصرے کر سکیں ۔اور بہت مبارک ہو ۔ ویسے یہ قائد اعظم بہت اچھے انسان لگتے ہیں ۔بالکل بلال کی طرح ۔
ReplyDeleteجاپانی: کئی چیزیں مجھے وقار نے گوگل چیٹ پر بتائیں تھی. سانچہ وغیرہ میں نے خود ٹیوٹوریل پڑھ کر بنایا ہے. اگر سانچے میں مدد چاہیے تو اس کے لئے میں حاضر ہوں. دوسرے تیکنیکی معاملات تو وقار ہی بتا سکتے ہیں.
ReplyDeleteبلال : بڑے مشکل کام کا کہہ دیا. لیکن جیسا آپ کا حکم جناب. کوشش کرتا ہوں کہ اپنے بلاگ کی منتقلی کی آپ بیتی بیان کردوں. باقی ہم نے کسی کو کیا سکھانا ہے. ہم تو خود شاگرد ہیں.
اور ہاں...بلاگ پر خوش آمدید!!
وقار : بہتر جناب!....جلد ہی کچھ لکھتا ہوں اس پر..
یاسر عمران مرزا : آپ کی بات میں وزن ہے. لیکن میری ناقص رائے میں انگریزی بلاگ کے لئے تو یہ ترکیب ٹھیک ہے لیکن اردو بلاگ کے لئے بہت دقت ہے. لفظ خود کلامی کے انگریزی میں ہجے بہت پیچیدہ ہوجاتے ہیں. جس کا فائدے کی بجائے نقصان ذیادہ تھا. اس لئے میں نے کسی آسان سے نام ہی پر اکتفا کیا. آپ کا ٹیوٹوریل میں نے پڑھا ہے. کافی معلوماتی ہے!
عادل بھیا : بہت شکریہ!....امید ہے آپ ہم سے ناراض نہیں ہوں گے. :)
تانیہ جی : بہت شکریہ!....بس آپ کی ڈانٹ کا اثر تھا. :) وقار اعظم واقعی قائد اعظم ہیں. بلکہ یہ کہہ لیں کی قائد بلاگ ہیں....بلال کی طرح. :)
یار تبصروں کے جواب کا آپشن ہوتا تھا پہلے تیرے بلاگ پر
ReplyDeleteاب ایک نوان تبصرہ کرنا پڑتا ہے
بہر حال میں نے ”کنٹرول!….ایسا ویسا…..میں کہتا ہوں سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے. :)“ کا یہ جواب دینا تھا
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
لڑی دار تبصروں کی آپشن لگا دی ہے. اب پتا نہیں کام کر رہی ہے کہ نہیں.
ReplyDeleteاسمائلز لانے کی کوشش کر رہا ہوں. لیکن پلگ انز میں کوئی رپھڑ ہے.
السلام علیکم
ReplyDeleteنئے بلاگ کی بہت بہت مبارک ہو.
شکریہ!
ReplyDeleteیار سچی دساں غلطی کیتی۔ فری ہوسٹ کا ڈیٹا بیس سائز معلوم کر لینا تھا کہ کیا ہے۔ ایک دن ای میل آ جائے گی کہ اپگریڈ کرو یعنی پیسے دو یا پھٹا کھاؤ۔ سائز اور بینڈ وڈتھ۔ یہ معلوم کرو۔
ReplyDeleteWebspace:
ReplyDelete5632 MB
Bandwidth:
204800
MB
کیا خیال ہے اتنی سپیس کافی ہوگی یا نہیں ؟
ReplyDeleteیار توں ویب سپیس کڈ لیتی اے۔ ڈیٹا بیس دا دس
ReplyDeletehttp://freehosting1.net/reviews/byethost.com.aspx
ReplyDeleteجو اچھا اچھا الاپ رہے ہیں ان کو اگنور کر دیا جائے وہ یقنن اس کے ری سیلر ہیں۔ مجھے یاد آ گیا میں نے ایک تجربہ ان کے ساتھ کیا تھا۔ جب آپ کی سائٹ چل پڑے اور ٹریف مارے تو اپگریڈ کی ای میل آ جاتی ہے۔
اگر تمکو یقین ہو تو مجھے تمہارا پرانا بلاگ بہت پسند تھا۔ اس کی تھیم بہت ویل مینیجڈ تھی۔ واپس وہی چلے جاؤ آگے تمہاری مرضی۔
یار اپنی سیٹنگ تو درست کرو۔ اجازت دو کہ کم از کم دو لنک تبصروں میں پوسٹ ہو سکیں۔ ورنہ موڈریشن میں پھنسے رہے گیں۔
ReplyDeleteبہُت اچھا لگ رہا ہے نیا بلاگ مبرُوک،،،
ReplyDeleteلیکِن اُردُو کا آپشن ہونے کے باوجُود اُردُو کیُوں نہیں لِکھی جا رہی،،،
#
ReplyDeleteMySQL space used
0 MB
#
MySQL space Free
50 MB
ورڈ پریس اور بلاگ سپاٹ انگریزی ہی کے لئے ٹھیک ہیں. اردو کے لئے ذیادہ موزوں نہیں.
ReplyDeleteجہاں تک فری ہوسٹگ کی بات ہے تو اس بارے میں خدشات درست ہوسکتے ہیں. لیکن کچھ دیر تجرباتی دورانیہ گزارنے میں کوئی حرج نہیں. اردو بلاگ کی ٹریفک ویسے بھی کوئی اتنی ذیادہ نہیں ہوتی. ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے میں ہفتے میں ایک بار فائلیں ایکسپورٹ کر کے محفوظ کر لوں گا. اگر کبھی فری ہوسٹنگ والوں کی طرف سے جھنڈی کرائی گئی تو متبادل بندوبست کر لوں گا. اگر میرا بلاگنگ میں دل لگ گیا تو اپنی ڈومین کسی بہتر سروس سے خریدنے کا ارادہ ہے.
شکریہ اور بلاگ پر خوش آمدید!
ReplyDeleteآپ کونسا براؤزر استعمال کر رہی ہیں؟ فائر فوکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر پر تو صحیح کام کر رہا ہے.
internet explorer main bhi urdu naheen likhee ja raheeaur fire fox main bhi naheen,,,,
ReplyDeleteلیکن میں نے تو چیک کیا ہے. دونوں براؤزرز پر. دوسرے کمپیوٹرز پر بھی چیک کیا ہے. سب ٹھیک چل رہا ہے. کسی دوسرے تبصرہ نگار نے بھی اب تک کوئی شکایت نہیں کی. پھر پتا نہیں کیوں آپ کی طرف صحیح نہیں آ رہا. سمجھنے سے قاصر ہوں. :r:
ReplyDeleteعثمان صاحب نیا ڈومن مبارک ہو. آپ متحرک ترین تبصرا نگار تو ہے ہی اب امید ہے متحریک ترین بلاگرزمیں بھی شامل ہوجائیں گے.
ReplyDeleteجناب میں خود بھی سب ڈومن سے مین ڈومن پر آنا چارہا ہوں ہوں لیکن تعلیمی اور دفتری مصروفیت اسکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں. انشاء اللہ رمضان کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں بھی کچھ اس طرح کا کام کروں گا اور تیکنیکی امداد کے لئے آپ سب کو تنگ کروں گا÷
کاشف نصیر : بہت شکریہ
ReplyDeleteمتحرک بلاگر تو میں پہلے ہی ہوں. میرا خیال ہے اوسطاً ایک پوسٹ فی ہفتہ تو ہے میری. اور کتنا تیز دوڑانا چاہتے ہو. :j:
اور میں جو مدد کر سکا اس کے لئے حاضر ہوں. :)
نیا بلاگ مبارک ہو عثمان ۔۔
ReplyDeleteلو جی میری فری ہوسٹ والوں نے تو میری چھٹی کروادی. اب میں کہاں جاؤں؟؟؟
ReplyDeleteگوگل کیچ سےکیسے بیک اپ لیا جاتا ہے میری ایک دو پوسٹ کا بیک اپ نہیں ہے؟؟؟؟
آپ کونسی ہوسٹ استعمال کر رہے تھے؟ 8-O
ReplyDeleteاچھا ہے اچھا ہے ۔
ReplyDeleteتبصرے کی اس قسم کی سہولت کے حامل بلاگ مجھے پسند ہیں ۔ بعض بلاگز پر اوپن آئی ڈی ، گوگل آئی ڈی وغیرہ والی کھڑکی پسند نہیں ۔
وسلام
وہ نظام بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگوں پر ہے۔
ReplyDeleteورڈ پریس میں کام آسان ہے۔ :)
0fees.net والی
ReplyDeleteAs I site possessor I believe the content material here is rattling fantastic , appreciate it for your hard work. You should keep it up forever! Good Luck.
ReplyDeleteNice read, I just passed this onto a friend who was doing a little research on that. And he actually bought me lunch as I found it for him smile So let me rephrase that: Thank you for lunch!
ReplyDeleteI will right away clutch your rss feed as I can't find your e-mail subscription link or newsletter service. Do you've any? Kindly permit me know in order that I could subscribe. Thanks.
ReplyDelete